Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس: پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواستِ ضمانت خارج

عدالت نے عامر مغل کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا
شائع 06 فروری 2024 03:23pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر مغل کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

انسداد دہشت گری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریکِ انصاف کے رہنما عامر مغل پر 4 مقدمات کی سماعت ہوئی، عامر مغل عدالت میں 3 کیسزمیں پیش ہوئے جبکہ ایک میں پیش نہیں ہوئے۔

عامر مغل اور ان کے وکیل صفائی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عامر مغل کےخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت خارج کردی۔

عدالت نے عامر مغل کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ ماضی کا ریکارڈ نہ لگانے پر ضمانت خارج کردی جاتی ہے۔

تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں عامر مغل کی ضمانت کی 2 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

pti

ATC

اسلام آباد

aamir mughal