Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی ٹوپی کی قیمت سے کتنے ماہ کا راشن آ سکتا ہے!

انتخابی جلسے میں پہنا گیا کوٹ ، کیپ سے بھی کئی سو گنا مہنگا ہے
شائع 06 فروری 2024 02:41pm

اکثر پاکستانی سیاستدانوں کے پہناوے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، جہاں خوبصورت رنگ، منفرد ڈیزائنز سب کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

وہیں ان کی قیمت سُن کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں یا یوں کہیے کہ حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف کی ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے، مری میں انتخابی جلسے کے دوران نواز شریف کو کیپ اور کوٹ پہلے دیکھا جا سکتا ہے۔

ظاہری طور پر معمولی نظر آنے والی اس کیپ کی قیمت سب کو حیران کر رہی ہے۔

اٹلی کے مشہور برانڈ LoroPiana کی اس کیپ کی اصل قیمت 390 یورو ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 1 لاکھ 16 ہزار 8 روپے بنتی ہے۔ بیس بال کیپ کا رنگ سرمئی ہے،

یعنی اگر اس ایک ٹوپی کی قیمت اور ایک عام پاکستانی کے گھر کا راشن کا بجٹ دیکھا جائے تو ایک ماہ راشن تو آ ہی سکتا ہے۔

دوسری جانب جو کوٹ نواز شریف نے پہن رکھا ہے وہ بھی کوئی عام کوٹ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے جو کوٹ پہنا گیا ہے، وہ Cashmere Coat ہے جس کی قیمت 4045 یورو ہے،

یوں اس کوٹ کی رقم بھی پاکستانی روپوں میں تقریبا 14 لاکھ 6 ہزار 947 روپے بنتی ہے۔

fashion

Pakistan People's Party (PPP)

Clothing brand

pmln jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024