Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 06 فروری 2024 01:19pm

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 فروری کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed