Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اب چکی چلانا ’مشقت‘ نہیں، جسمانی خوبصورتی کی ضمانت ہے

بالی ووڈ اداکارہ اور فٹنس کوچ شلپا شیٹی نے راز سے پردہ اٹھادیا
شائع 06 فروری 2024 12:04pm

پرانے زمانے میں چکی سے آٹا پیسنا ایک محنت اور دقت طلب کام سمجھا جاتا تھا ، لیکن کسے معلوم تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اپنی جسمانی خوبصورتی وفٹنس کے لیے بھی چکی چلایا کریں گی۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا سیٹھی ساتھ فٹنس کوچ بھی ہیں جو اکثر اپنے حیرت انگیز اور جدید ونت نئی ورزشوں اور طریقوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے انہیں حیرت زدہ کر دیتی ہیں۔

انہوں نے اپنے راجھستان کے سفر کے دوران فالوورز کو چکی چلانے کی ترغیب دیتے ہوئے بتایا کہ io مشق دماغ اور جسم کو بے انتہا فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شیلپا سیٹی کا کہنا ہے کہ، ’چکی چلسانا پوز‘ بازواور اعضاء کی مضبو طی،ہاضمے کو بہتر بناتے ہوئے کمر اور جسم کے اوپری حصوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

چکی چلانا بطور ہوگا ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ سے فوائد کی ایک لمبی فہرست رکھتی ہے۔

شلپا سیٹھی نے اس مشق کے چند فوائد کی تفصیل بھی شیئر کی جن میں سےچند یہ ہیں :

جسمانی لچک کو بڑھاتی ہے:

یہ یوگا پوز ایکسرسائزجسم کے اوپری حصہ ،بازووں، کندھوں ، ریڑھ کی ہڈی، اور کولہوں کی حرکتوں پر مشتمل ہے۔ روزانہ مشق کی جائے تو یہ جسم کی لچک کو بھی بڑھاتی ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر بناتی ہے:

یہ مشق نظام ہاضمہ اور اس سے معٓتعلق مسائل جیسے بد ہضمی اور پیٹ پھولنے کی شکایت کو کم کرتی ہے۔

دماغ کو سکون پہنچاتی ہے:

اس مشق میں اعضاء کی بار بار حرکات دماغ پر مفید اثرات ڈال کر دباؤ اور بےچینی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہی،۔

مراقبے کے انداز والا یہ پوز سانس کو کنٹرول کرنے، دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے کی وجہ سے انسان کی مجموعی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔

شیلپا سیٹھی کے مطابق ’چکی چلاسانا‘ کو اگر اپنی روزمرہ روٹین مین شامل کر لیا جائے تو یہ نطام ہضم کی بہتری سے لے کر جسمانی طاقت اورمضبوطی تک بے شمار فوائد پہنچا سکتی ہے۔

Shilpa Shetty

Yoga

fitness coach

Chakki Chalasana Pose