Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

لاہور دا پاوا ’اختر لاوا‘ نے پارٹی بدل لی

ن لیگ کے کارکن رہنے والے اختر لاوا کا حماد اظہر کی حمایت میں 'نفرت لیگ' کو الوداع
شائع 06 فروری 2024 09:49am

پاکستان مسلم لیگ ن کے مقبول ترین کارکن اختر لاوا نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں مشہور سوشل میڈیا شخصیت اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی سیاسی جلسے میں اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو انتخابی مہم خطاب کر رہے ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لاہور دا پاوا اختر لاوا“ کا تحریک انصاف اور میرے والد کی حمایت کا اعلان، نفرت لیگ کو الوداع کر دیا۔

دوسری جانب اختر لاوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے (میاں اظہر) نے بہت اچھے کام کیے ہیں، انہیں ووٹ دیں، میں دوغلا نہیں ہوں، انہیں ووٹ دیں اور ساتھ ہی اپنا روایتی نعرہ لاہور دا پاوا اختر لاوا بھی لگا گئے۔

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

Pakistan election

GENERAL ELECTION 2024