Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل میر پور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کرلیا

اسپنر عثمان طارق نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
شائع 05 فروری 2024 10:50pm

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل میر پور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 176 رنز کے تعاقب میں بہادرز کی ٹیم 96 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

اسپنر عثمان طارق نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میرپورخاص ٹائیگرز کے کپتان عمر امین نے فاتح ٹرافی اٹھائی۔

Final

Sindh Premiere League (SPL)

Mirpurkhas Tigers

Hyderabad Bahadurs