Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووٹرز کی جانب سے جھوٹا قرار دیئے جانے پر سیاستدان مشتعل، نوجوانوں پر گولیاں برسا دیں

چارسدہ میں اے این پی رہنما خطاب کر رہے تھے، موقف سامنے آگیا
اپ ڈیٹ 06 فروری 2024 08:20am

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران آوازیں کسیں، جس پر تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔

تیمور خٹک علاقہ شابڑہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران نوجوان نے آواز لگائی ”جھوٹ بول رہے ہیں“۔

زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں امداد حسین اور ششتی گل شامل ہیں۔

شابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلانات مساجد سے کئے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اے این پی نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے تیمور خٹک کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

تیمور خٹک نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے ورکرز شابڑہ چوک میں جھنڈا لگا رہے تھے، اس دوران ہمارے کارکنوں کو گالیاں دی گئیں۔

تیمور خٹک نے کہا کہ زخمی شخص نے خود کو زخمی کیا ہے، اسے ہماری ہی گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شابڑہ کے عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں، فائرنگ ہمارے کسی بھی گن مین نے نہیں کی۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Taimur Khattak

ANP Leader Firing