Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولا کوٹ میں منجمند جھیل پر چلنے والے 2 نوجوان برف ٹوٹنے سے اندر گر گئے

دو منچلوں نے جمی ہوئی جھیل پر چلنے کی کوشش کی
شائع 05 فروری 2024 08:56pm

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں واقع بنجوسہ جھیل میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کو بچا لیا گیا۔

بنجوسہ جھیل آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل راولاکوٹ سے 18 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے، جو موسم گرما اور سرما دونوں میں انتہائی خوبصورت نظر آتی ہے۔

یہاں ہر موسم میں سیاحوں کا رش رہتا ہے، خصوصاً موسم سرما میں جھیل کے منجمد ہونے پر لوگ اسے دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

ایسے ہی سیاحوں میں شامل دو منچلوں نے جمی ہوئی جھیل پر چلنے کی کوشش کی اور برف کچی ہونے کے باعث ٹھنڈے پانی میں گر پڑے۔

دونوں نوجوانوں کو کافی دیر کی مشقت کے بعد ریسکیو کیا گیا اور انہیں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

azad kashmir

Rawalakot

FROZEN LAKES

Banjoosa Lake