Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسری بار بھاری کمی

عالمی بازار میں بھی سونا سستا ہوگیا
شائع 05 فروری 2024 08:29pm

پاکستان بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک آگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 29 روپے کمی دیکھی گئی جس سے مجموعی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی تھی۔

سونا

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024