Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی گلوکار 3 ایوارڈ جیتنے کے بعد گریمی ایوارڈ کی تقریب سے گرفتار

پولیس انہیں ہتھکڑیاں لگا کر تقریب سے ہی گرفتار کرکے لے گئی۔
شائع 05 فروری 2024 08:18pm

امریکا کے معروف ریپر، گلوکار اور سماجی کارکن کلر مائیک کو گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار فروری کو لاس اینجلس میں ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں معروف ریپر کلر مائیک نے میوزک انڈسٹری کے تین سب سے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

جس کے بعد پولیس انہیں ہتھکڑیاں لگا کر تقریب سے ہی گرفتار کرکے لے گئی۔

لاس اینجلس پولیس نے ریپر کی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود دو الگ الگ افسران نے کہا کہ ان کے پاس بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کو ایرینا کے اندر ایک جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کلر مائیک ریپ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں، وہ نسل پرستی اور پولیس کی بربریت جیسے مسائل کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

Grammy Awards

Killer Mike Arrest