Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمال رئیسانی کے حق میں ایک اور امیدوار دستبردار

گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی نے جمال رئیسانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا
شائع 05 فروری 2024 06:10pm

این اے 264 سے آزاد امیدوار رامین حسنی پیپلزپارٹی کے امیدوار جمال رئیسانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور سینٹر آغا عمر احمد زئی نے این اے 264 پر پیپلز پارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور این اے 264 سے نامزد امیدوار نوابزادہ جمال رئیسانی نے آزاد امیدوار رامین حسنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 264 سے آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے والے رامین حسنی پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

اس موقع پر رامین محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان میں لیڈر شپ کی کمی ہے، بلوچستان سے نئے چہرے سامنے آنے چاہئے، قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ رامین حسنی کا شکر گزار ہوں، آج کی بیٹھک نوجوانوں کی جیت ہے، سیاست میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، رامین حسنی سمجھتے ہیں بلوچستان کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔

Jamal Raisani

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 264