Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک مچھر انسان کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ بھی کرا سکتا ہے

خاتون رپورٹر لائیو نشریات کے دوران نے خود کو تھپڑ دے مارا
شائع 05 فروری 2024 05:33pm

آپ نے کبھی نہ کبھی بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کا مشہور ڈائیلاگ ”ایک مچھر انسان کو ہجڑا بنا دیتا ہے“ تو سنا ہی ہوگا، لیکن ایک مچھر کی وجہ سے آپ کو لائی ٹی وی پر خفت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، یہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے ایک آسٹریلوی نیوز رپورٹر کے ساتھ، جنہیں ایک مچھر نے وائرل کردیا۔

انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آسٹریلوی رپورٹر نے اچانک لائیو ٹی وی پر خود کو تھپڑ مار دیا۔

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کے ٹوڈے شو کی رپورٹر اینڈریا کروتھرز برسبین میں حالیہ سیلاب کی رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

بیماری پھیلانے والے مچھر کن لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

چین میں پائے جانے والے جنّاتی مچھر

ڈینگی مچھر کو ”نیوکلیئر ٹیکنالوجی“ سے بانجھ بنانے کا منصوبہ

جب وہ لائیو آن ایئر تھیں تو ایک مچھر ان کی ناک پر جا بیٹھا، جس سے وہ گھبرا گئیں اور اسے ہٹانے کی کوشش میں خود اپنے ہی منہ پر تھپڑ دے مارا۔

بعد میں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ان کے ساتھیوں کو ان کا مزاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

LIVE TELECAST

Reporter Slaped Herself