Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حمایت کرنا مشکل ہے‘، بلاول کی عمران اور بشریٰ کو دی گئی سزاؤں کی مذمت

پی پی چیئرمین نے افسوس کا اظہار کیا کہ ریاست اس قدر گر گئی ہے
شائع 05 فروری 2024 04:15pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں دی گئی سزاؤں کی مذمت کی ہے۔

اتوار کو ڈان نیوز کے پروگرام “دوسرا رخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ ’میرے لیے اس (فیصلے) کی حمایت کرنا مشکل ہے‘۔

عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دوران عدت نکاح کیس میں سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان کے اس عمل کو ”غیر اسلامی“ قرار دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہفتے کو سنایا گیا تھا۔

جب بلاول نے اس فیصلے پر ان کی رائے مانگی گئی تو انہوں نے کہا ’ لیکن میں واضح طور پر اس کی مذمت کروں گا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈروں کو سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے۔

بلاول نے کہا کہ ’ہمیں سیاست میں اتنا نیچے نہیں آنا چاہیے کہ عدالت یا میڈیا میں ان باتوں پر بحث ہو‘۔

انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست اس سطح پر گر چکی ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Iddat Nikah Case

Imran Khan Bushra Bibi Convicted