Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید شیخ کی وہ خواہش جو شاہ رُخ خان نے فوری پوری کردی

سینیئرآرٹسٹ نے فلم 'اوم شانتی او' کے سیٹ پر پیش آنے والا دلچسپ قصہ بتادیا
شائع 05 فروری 2024 01:23pm

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اپنی اداکاری کے علاوہ ’اچھے اخلاق کی بناء پر بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں اور انہیں سراہنے والوں میں پاکستان کے سینیئر آرٹسٹ جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

معروف اداکار جاوید شیخ نے حال ہی ایک شو کے دوران بتایا کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر انہوں نے شاہ رخ خان سے ایک درخواست کی تھی جسے فوری طور پر پورا کردیا گیا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ اپنےتعلق کی وضاحت کرنے والے جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ فلم بندی کے دوران بالی ووڈ اسٹار اُن کے ’تمباکو نوش دوست‘ تھے۔

جاوہد شیخ کے مطابق فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر 2 اصول لاگو کیے گئے تھے، فوٹو گرافی نہیں اور تمباکو نوشی نہیں۔

تاہم شاہ رخ خان کے لیے کے لیے ایک میز اور ایش ٹرے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا تا کہ وہ اسموکنگ کا شوق پورا کرسکیں۔

فلم کے سیٹ پر بالی ووڈ کنگ کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ جب میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے ملا تو انہوں نے مجھے گلے لگایا اور مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو سیٹ پر کسی چیز کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیں۔

سال 2024: جاوید شیخ نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

پہلی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کتنے پیسے ملے؟ جاوید شیخ نے بتادیا

جاوید شیخ نے بتایا کہ اس پر میں نے تمباکو نوشی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور وضاحت کی کہ مجھے اس کے لیے باہر جانا ہوگا۔ میری درخواست پر شاہ رخ خان نے فوری طور پر ایک میزاور ایش ٹرے کا انتظام کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کے علاوہ مرکزی کاسٹ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی شامل تھیں۔

Shahrukh Khan

Smoking

Javed Sheikh

OM SHANTI OM