Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مرتضیٰ وہاب، دبئی کو آپ کی ضرورت ہے‘ ، سڑکیں ڈوبنے پر بلاول کا پیغام

کراچی کی سڑکیں ڈوبنے پر تنقید کرنے والے چیئرمین پی پی کے اعتماد کو داد دیں
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 02:59pm

سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ مشہور شخصیات کی نظر سے بھی اوجھل نہیں ہو پاتی ہیں۔

ایک ایسی ہی خبر نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ ایک صارف نے ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں بارش! ساتھ ہی صارف نے حیران ہونے والا ایموجی بھی شئیر کیا۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی کی بلند و بالا عمارتیں موجود ہیں اور سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ نکاسی آب کا بہترین ہونے کے باوجود قدرت کے آگے دبئی بھی کچھ نہ کر سکا۔

صبح کے اوقات میں بارش کا یہ منظر تو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ ویڈیو رواں سال کی ہے یا پھر گزشتہ سال۔

دوسری جانب اسی ویڈیو پوسٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی تبصرہ کیا ہے اور ساتھ ہی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بھی ٹیگ کر دیا اور کہا کہ مرتضیٰ وہاب، دبئی کو آپ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع تھا، جس کے بعد مئیر کراچی بھی سڑکوں پر نظر آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ویڈیو اپلوڈ کی اور ساتھ بلاول کو باور بھی کرا دیا کہ مرتضیٰ وہاب کی جانب سے مئیر دبئی بننے کے بعد برج خلیفہ پر فاؤنٹین شو کا مظاہرہ۔

Rain

dubai

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)