Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کو پانی فراہم کرنے والے حب کینال میں شگاف، کئی علاقوں میں فراہمی معطل

شگاف کی مرمت اور پانی کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں
شائع 05 فروری 2024 10:54am

حب پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث کینال میں شگاف پڑ گیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کے کینال میں شگاف پڑ گیا، جس کے باعث عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ادارے کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے شگاف کی مرمت اور پانی کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ جبکہ اگلے 72 گھنٹوں میں مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

کینال میں پڑنے والے شگاف کے باعث کراچی کے ضلع غربی اور کیماڑی کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہم کیا جائے گا ۔

جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہریوں سے پانی ذخیرہ کرنے اور احتیاط سے استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Loadshedding

Karachi Rain

water corporation