Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

’شہر میں پانی کی سپلائی 48 گھنٹوں تک متاثر ہوگی‘، مقبول باقر کی زیر صدارت اہم اجلاس

نگراں وزیراعلیٰ کا ناقص ٹریفک انتظامات پر ڈی آئی جی ٹریفک سے ناراضی کا اظہار
شائع 04 فروری 2024 07:23pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

کراچی میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیر صدارت شہر میں بارش سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ’شہر میں پانی کی سپلائی 48 گھنٹوں تک متاثر ہوگی‘۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بارش سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹربورڈ کی مشینیں لگا کر پانی کی نکاسی کی گئی، اب شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ڈی ایم اے اور واٹر بورڈ کی مشینری نے کافی کام کیا، پلاسٹک کی تھیلیوں کے باعث نالے چوک تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ڈی آئی جی ٹریفک گزشتہ روز موجود نہیں تھے۔ مقبول باقر نے ناقص ٹریفک انتظامات پر ڈی آئی جی ٹریفک سے ناراضی کا اظہار کیا۔

مقبول باقر نے کہا کہ لوگوں کو شہر میں زیادہ تکلیف ٹریفک انتظامات نہ ہونے کے باعث ہوئی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا عملہ وقت پر موجود نہیں تھا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے کو بھی ڈسپلیجرلیٹر دینے کی ہدایت کی۔

مقبول باقر نے ہدایت دی کہ نکاسی آب کے لیے مشینری کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ڈی-واٹرنگ مشینوں کو فعال کیا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو ایم ڈی واٹر بورڈ نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حب کینال میں شگاف پڑ گیا ہے۔

مقبول باقر کو بتایا گیا کہ ’حب کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کیا جارہا ہے، شہر میں پانی کی سپلائی 48 گھنٹوں تک متاثر ہوگی‘۔

Cold Weather

Met Office

Karachi Rain