Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 9 کے ٹکٹ کتنے میں دستیاب ہوں گے؟

تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار
شائع 04 فروری 2024 06:52pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے کو 6 فروری 2024 بروز منگل سے شروع ہو رہی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں چار مقامات پر داخلے کے لیے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

فزیکل ٹکٹ 12 فروری 2024 سے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر فروخت کے لیے موجود ہوں گے، جبکہ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس کے نامزد پک اپ مراکز سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائے جا سکتے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونا ہے۔

ٹکٹوں کی قیمت 6000 روپے (VIP)، 3000 روپے (پریمیم)، 2000 روپے (فرسٹ کلاس) اور 1000 روپے (جنرل) رکھی گئی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 8000 روپے (VIP)، 4000 روپے (پریمیم)، 2500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 1000 روپے (جنرل) رکھی گئی ہے۔

کوالیفائر کے ٹکٹ 5000 روپے (VIP)، 2500 روپے (پریمیم)، 1500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 750 روپے (جنرل) میں فروخت ہوں گے۔

جبکہ دو ایلیمینیٹر کے ٹکٹوں کی قیمت 5000 روپے (VIP)، 3000 روپے (پریمیم)، 1500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 750 روپے (جنرل) رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ٹورنامنٹ کا فائنل بھی شامل ہے، راولپنڈی اور لاہور نو نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

psl tickets

psl 9

HBL PSL 9

PSL Ticket price