Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ماسکو میں بھارتی سفارت خانے میں ”پاکستانی جاسوس“ گرفتار

ستییندر کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا، اہم دفاعی معلومات آئی ایس آئی کے مبینہ ہینڈلرز کو دینے کا الزام
شائع 04 فروری 2024 06:09pm

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں وزارتِ خارجہ کے ایک ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اتر پردیش اینٹی ٹیررازم اسکواڈ نے ستییندر سائیوال کو میرٹھ سے گرفتار کیا۔ اس پر آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ستییندر سائیوال پر الزام ہے کہ اس نے فوج سے متعلق حساس معلومات پاکستان کو فراہم کیں۔

ستییندر سائیوال 2021 سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھارتی سفارت میں تعینات ہے۔ تھا۔ ستییندر کا آبائی تعلق ہاپڑ سے ہے۔ وہ امورِ خارجہ کی وزارت میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کا حصہ ہے۔

خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ستتیندر سے تفتیش کی گئی تو اس نے ابتدا میں غیر اطمینان بخش جواب دیے مگر پھر قبول کرلیا کہ وہ پاکستان کے لیے جاسوسی کرتا رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ سرکاری افسران کو معقول رقم کا لالچ دے کر بھارتی فوج اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتا تھا۔

ستییندر سائیوال پر بھارتی سفارت خانے، وزارتِ دفاع اور امور خارجہ سے متعلق اہم معلومات آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

indian national

SPIED FOR PAKISTAN

INDIAN EMBASSY IN MOSCOW