Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان عوامی پارٹی نے این اے 264 پر جمال رئیسانی حمایت کا اعلان کردیا

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی قبائلی رہنماء اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار آغا عمر احمد زئی سے ملاقات
شائع 04 فروری 2024 05:48pm

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور سینٹر آغا عمر احمد زئی نے این اے 264 پر پیپلز پارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

خان آف قلات کے چھوٹے بھائی قبائلی رہنماء اور پی بی 46 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد صوبائی اسمبلی کے امیدوار آغا عمر احمد زئی سے قلات ہاؤس کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 264 نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کا تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے کہا کہ نوابزادہ جمال رئیسانی سے پہلے بھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنی حمایت کا مطالبہ کیا، جس پر میں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سے اس سلسلے میں مشاورت کی۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد پارٹی قائدین نے این اے 264 پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی مکمل حمایت کرنے کی ہدایت کی، جس پر میں آج ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ آغا عمر احمد زئی کا تعلق خان آف قلات گھرانے سے جس کے باعث وہ ہمارے لئے انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں، اس کے علاوہ سیاسی طور پر وہ ہمارے بڑے ہیں اور استاد کی حثیت رکھتے ہیں، ان کی حمایت کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات بھی موجود تھے۔

BAP

Balochistan Awami Party

Jamal Raisani

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024

NA 264