Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بارش میں شہری انتظامیہ کی نااہلی 5 بیٹیوں کے باپ کی جان لے گئی

فخرعالم بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور5 بیٹیوں کا باپ تھا
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 06:01pm
کراچی : ہفتے کی رات ہونے والی بارش کے بعد سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔
کراچی : ہفتے کی رات ہونے والی بارش کے بعد سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

کراچی میں انتظامیہ کی غفلت پانچ بیٹیوں کے باپ کی جان لے گئی۔

بلدیہ ٹاؤن میں برساتی نالے سے ایک لاش ملی، جس کی شناخت سید محمد فخر عالم کے نام سے ہوئی۔

فخرعالم بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور5 بیٹیوں کا باپ تھا۔

فخرعالم گزشتہ رات بارش کے بعد سے لاپتہ تھا۔

لواحقین سمجھتے ہیں کہ فخر فیکٹری سے کام کے بعد گھر کیلئے روانہ ہوا اور نالے میں ڈوب گیا۔

لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے سرد خانےمنتقل کردی گئی۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات بارش سے نظام درہم برہم ہوگیا، مختلف شاہراہوں اور انڈر پاسز میں پانی جمع ہوگیا تھا۔

بارش اتنی شدید تھی کہ بعض دفاتر کی عمارتوں کے تہہ خانوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔

اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوا۔ جس سے خواتین سمیت مسافروں کو گھر پہنچنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب کہ برسات کے بعد کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔