Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 کے ٹکٹس کی پری بکنگ کا اعلان

شائقین کرکٹ کے لئے چاروں ای ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گی۔
شائع 04 فروری 2024 02:35pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ”ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ کی ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی پری بکنگ 6 فروری کی شام 5 بجے ہو گی۔

شائقین کرکٹ کے لئے چاروں ای ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

psl tickets

psl 9

HBL PSL 9

Online Tickets