Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج ہم نے اچھے مہاجر پختون رشتے کی بنیاد رکھ دی، سید مصطفیٰ کمال

اے این پی کا ضلع ساؤتھ کی قومی وصوبائی نشستوں پر ایم کیوں ایم کی حمایت کا اعلان
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 12:52am

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضلع ساؤتھ کی قومی وصوبائی نشستوں پرایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ کراچی کے سابق سٹی ناظم اور ایم کیو ایم کے مرکزی سید مصطفیٰ کمال نے اے این پی رہنما شاہی سید سے ملاقات کے بعد کہا کہ آج ہم نے اچھے مہاجر پختون رشتے کی بنیاد رکھ دی۔

کراچی میں ایم کیوں ایم وفد نے اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ایم کیوایم وفد میں ارشد وہرہ، دلاورخان اور افتخارقائم خانی دیگر شامل تھے۔

اے این پی وفد میں حاجی حنیف آغا، اسحاق سواتی اور عبدالسبحان و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اے این پی نے ایم کیوایم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔

این اے 240 اور 241 پر اے این پی امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ پی ایس 108 ،109 اور 110 پر اے این پی امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

اس سے پہلے کراچی میں اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم شاہی سید اور ان کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ تاریخی لمحہ ہے۔

سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 میں ہم ان کی حمایت کریں گے۔ ہم سے جتنی بھی مدد ہوسکے گی، کرین گے۔ ہمارے کارکن الیکشن والے دن ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم کوئی مطالبہ لے کر نہیں آئے۔ ہمیں اس شہر میں امن چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں مہاجر اور پختون بھائی ایک ساتھ کھڑے نظر آئیں۔

اگر ہمارے پاس کوئی اور سیاسی آفر بھی ہوتی تو ہم ضرور وہ بھی کر گزرتے۔ ہم چاہتے ہیں شہرِ قائد میں کسی کا خون ناحق نہ گرے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ہم دونوں قومیتوں کے درمیان اچھے رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ بیرونی اور اندرونی دشمن اپنے مفاد کے لئے دونوں قومیتوں کو لڑواتے رہے۔ ہم ایک ہیں اور ہمارا پیچھ ہٹنے کا ارادہ نہیں۔

FORMER CITY NAZIM OF KARACHI

SYED MUSTAFA KAMAL

SHAHI SED

POLITICAL ADJUSTMENT