Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

165 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ زکر برگ کس سے آگے نکل گئے؟

اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کی مالک کمپنی "میٹا" کی شاندار کارکردگی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیا
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 12:26pm

فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے 156 ارب ڈالر کے ذاتی اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بل گیٹس کئی بار دنیا کے امیر ترین فرد رہ چکے ہیں۔

فئس بک کی بیسویں سالگرہ سے چند دن قبل یہ میٹا کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ میٹا کی بھرپور کامیابی سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

میٹا نے گزشتہ روز صرف ایک دن میں استاک مارکیٹ میں 196 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ امریکی اسٹریٹ مارکیٹ وال اسٹریٹ میں ایک دن میں کسی کمپنی کی طرف سے حاصل کی جانے والی یہ سب سے بڑی بڑھوتری ہے۔

میٹا کے شیئرز کی مجموعی قدر میں 50 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ میٹا نے سہہ ماہی کے لیے 50 سینٹ فی شیئر مقسوم کا اعلان کیا ہے۔

میٹا کی اسٹاک ویلیو میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2012 کے بعد سے یہ میٹا کے لیے تیسرا بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ کمپنی کی مجموعی اسٹاک ویلیو اس وقت 1220 ارب ڈالر ہے۔

فیس بک

Mark Zuckerberg

META STOCK VALUE