Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جسٹس اطہر من اللہ پر نعرے بازی

سپریم کورٹ کے جج لندن سکول اف اکنامکس میں خطاب کرنے گئے تھے
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 07:47am
جسٹس اطہر من اللہ
جسٹس اطہر من اللہ

لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے جسٹس اطہر من اللہ پر لندن سکول آف اکنامکس کے باہر نعرے لگائے۔

لندن سکول آف اکنامکس میں جج اطہر من اللہ پاکستانی طلباء کی دعوت پر شریک ہوئے تھے۔

دیگر شرکاء میں معروف صحافی رضا احمد رومی اور سابق گورنر سندھ، محمد زبیر شامل تھے۔

جسٹس اطہر من اللہ “پاکستان کا مستقبل’’ کے موضوع پر بات کرنے کے لیے لندن سکول آف اکنامکس میں گئے تھے۔

پی ٹی آئی فالوورز کے نعرے لگانے پر منتظمین نے جسٹس اطہر من اللہ کو حفاظت سے گاڑی میں بٹھا دیا۔

اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

Justice Athar Minallah

pti workers protest