Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکوں کی 5 عادتیں جن سے لڑکیاں فوراً متاثر ہوجاتی ہیں

کچھ لڑکوں کو دیکھ کر لڑکیاں خود ہی کھنچی چلی آتی ہیں، جس کے پیچھے کچھ بنیادی وجوہات ہوتی ہیں۔
شائع 03 فروری 2024 09:41pm

اکثر آپ نے کالج یا یونیورسٹی لائف میں دیکھا ہوگا کہ کچھ لڑکے ایسے ہوتے ہیں جنہیں لڑکیاں کافی پسند کرتی ہیں اور انہیں اپنا دوست بنانا چاہتی ہیں۔ آپ سوچتے ضرور ہوں گے کہ آخر ان لڑکوں میں ایسا کیا ہے جو آپ میں نہیں۔

لیکن اگر چاہیں تو آپ بھی ان لڑکوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو بس 5 کام کرنے ہوں گے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف ریلیشن شپ کوچ میدھا نے لڑکوں کیلئے ان کی گرومنگ کا طریقہ بتایا ہے، جسے دیکھ کر لڑکیاں خوب متاثر ہوتی ہیں۔

میدھا کہتی ہیں کہ کچھ لڑکوں کو دیکھ کر لڑکیاں خود ہی کھنچی چلی آتی ہیں، جس کے پیچھے کچھ بنیادی وجوہات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان پانچ چیزوں کو ذہن میں رکھیں تو آپ آسانی سے لڑکیوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں اور لڑکیاں بھی آپ کی دوست بننا چاہیں گی۔

میدھا کے مطابق لڑکیاں ان پانچ عادات کی وجہ سے لڑکوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں۔

میدھا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو راغب کرنے کیلئے سب سے پہلے لڑکوں کو اپنے جسم پر توجہ دینی چاہیے، جو لوگ فٹ جسم رکھتے ہیں وہ اکثر کافی پرکشش نظر آتے ہیں۔

مرد مظلوم ہوتے ہیں یا خواتین، جذبات سے کھیلنے کا ذمہ دار کون

میدھا نے کہا کہ وہ لڑکے جو اپنے مقاصد کیلئے پرعزم ہوتے ہیں اور اپنے مقاصد کیلئے پوری طرح ایماندار رہتے ہیں، اکثر لڑکیاں انہیں زیادہ پسند کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ بات کرنے کا انداز، گفتگو میں شائستگی اور سامنے والے کو عزت دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرنا، ان عادات سے لڑکیاں جلد راغب ہوتی ہیں۔

مردانہ فیشن کے بارے میں 11 ضروری باتیں، جو ہر مرد کو معلوم ہونی چاہئیں

میدھا کہتی ہیں کہ صاف ستھرا کھانا اور اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا، یہ اپنے تئیں آپ کے احتیاط کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ احتیاط آپ کو پرکشش آدمی بناتا ہے اور آپ کی جلد کو بھی چمکدار بناتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ خوبصورت بھی نظر آتے ہیں اور لوگ بھی اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

اسی طرح کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے لڑکے کھیلوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس سے ان کی شخصیت میں نکھار آتا ہے اور لڑکیاں ان میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔

Relationship

Relationship technique

Relationship Advice

How to impress a girl