Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 127 : عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام

بلاول بھٹو زرداری لاہور کا امن خراب کر رہے ہیں، لیگی رہنماء
شائع 03 فروری 2024 09:24pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے پیپلزپارٹی پر این اے 127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام عائد کیا ہے۔ حلقے میں لیگی امیدوار کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب لاہور کا امن خراب کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے عطاء تارڑ کا دعویٰ ہے کہ این اے 127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کیلئے مقدس کتاب پر حلف لیا جا رہا تھا، ہم نے خرید و فروخت کے عمل کو کیمروں پر ریکارڈ کر لیا ہے۔

لیگی امیدوار نے مزید بتایا کہ تین بندوں کو ثبوتوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دیں گے، اس پر چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس لینا چاہیے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Attaullah Tarar

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024