Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیج ڈرامے میں ’سیتا‘ کو سگریٹ پیتے دکھانے پر پروفیسر اور 5 طلبہ گرفتار

گرفتاریاں ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں کی گئیں
شائع 03 فروری 2024 08:07pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب/ یوٹیوب(نیتنن انڈیا ان سائیٹ)
فوٹو۔۔ اسکرین گریب/ یوٹیوب(نیتنن انڈیا ان سائیٹ)

وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار میں بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ ایک اسٹیج ڈرامے میں ”سیتا“ کو سگریٹ پیتے دکھانے پر پروفیسر اور 5 طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی کے پروفیسر اور 5 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پونے یونیورسٹی کیمپس میں پیش کیے گئے ’رام لیلا‘ ڈرامے کی اسٹیج پرفارمنس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں سیتا کا کردار نبھانے والے ایک مرد فنکار کو سگریٹ پیتے اور نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پونے یونیورسٹی کیمپس میں پیش کیے گئے ڈرامے میں آر ایس ایس سے وابستہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے ارکان اور پونے یونیورسٹی کے للت کلا کیندر کے طلبا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

india

Narendra Modi

Indian Politics