Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ادھوری کیوں چھوڑی، اے بی ڈی ویلیئرز کا انکشاف

اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کا راز فاش کردیا
شائع 03 فروری 2024 06:24pm

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

ویرات کوہلی کے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے کے دستبردار ہونے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی سے ان کا احوال جانے کیلئے رابطہ کیا ۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے مداحوں اور پیروکاروں کو بتایا کہ ویرات کوہلی ٹھیک ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہلی اور انوشکا کے گھر دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاندان ترجیح ہے اور انہیں اپنی زندگی کے اس مرحلے کے دوران اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہو گئے اور بی سی سی آئی نے ایک تفصیلی بیان میں شائقین اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے نے اس سال جنوری میں اپنی بیٹی وامیکا کی تیسری سالگرہ منائی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی نے 2021 میں بھی خاندان کو ترجیح دی تھی، وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دوران اپنی اہلیہ کے ساتھ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد گھر واپس آگئے تھے۔

virat kohli

Anushka Sharma

AB de Villiers

Virat Kohli Children

Anushka Sharma Expecting baby