Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے پولیس نے ڈائمنڈ رنگ امریکی خاتون کو واپس کردی

خاتون سروس ایریا کے واش روم میں 2 انگوٹھیاں بھول گئی تھیں، مالیت 10 لاکھ ہے
شائع 03 فروری 2024 04:44pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 10 لاکھ کی ڈائمنڈ رنگ امریکی خاتون کو واپس کردی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق امریکن نیشنل ڈاکٹرسمیرا لاہور سے ڈی جی خان سفر کررہی تھیں۔

خاتون موٹروے ایم 3 جڑانوالا سروس ایریا کے واش روم میں 2 انگوٹھیاں بھول گئی تھیں۔

جس کے بعد خاتون نے ڈائمنڈ رنگ گم ہونے کی موٹر وے پولیس کو اطلاع دی، اور پھر پیٹرولنگ افسران نے سروس ایریا سے رنگ ڈھونڈ لیں، افسران میں زاہد اقبال، سلطان خان اور اقبال خان شامل تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکٹرکمانڈرعاطف چوہدری کی ہدایات پر ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے خاتون سے رابطہ کیا، پیٹرولنگ افسران نے قانونی کارروائی کے بعد انگوٹھیاں خاتون کے حوالے کیں۔

موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق امریکن خاتون ڈاکٹر نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی، ڈی آئی جی سید فرید علی نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

Punjab police

Punjab fog

Motor way M 3