Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنی گالہ کے لگژری بیڈ روم اور ٹینس کورٹ کی وائرل تصاویر ، معاملہ کیا ہے؟

قومی روزنامے میں شائع تصاویر کے مستند ہونے پر سوال اٹھ گئے
شائع 03 فروری 2024 11:46am

پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں نے بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی رہائش گاہ بنی گالہ کے بعض اندرونی حصوں کی تصویروں کے درست ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کی بنی گالہ میں واقع رہائشگاہ کوسب جیل قرار دیتے ہوئے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو وہاں منتقل کیا ہے۔

اسی تناظر میں روزنامہ جنگ نے 2 فروری کو بنی گالہ کے اندرونی حصوں کے چند فضائی مناظر پر مشتمل تصویریں شائع کی تھیں جن میں بنی گالہ رہائشگاہ کا مبینہ ٹینس کورٹ اور سوئمنگ پول دکھایا گیا۔

تاہم معروف صحافی مقدس فاروق اعوان نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویریں دراصل آسٹریلیا کے ایک مکان کی ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے ڈھانچے کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے جن سے متعلق روزنامہ جنگ کا دعویٰ تھا کہ یہ بنی گالہ کا ہے۔

اسکرین شاٹس سے ہم آہنگی تصاویر کی گوگل پر تلاش کو مقدس فاروق اعوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم x کی ایک پوسٹ پر شیئر کیا جس میں ایک آسٹریلین پراپرٹی مارکیٹ پلیس کے نتائج پیش کیے گئے۔

ویب سائٹ کے مطابق ”16 چلٹرن کورٹ، کوز کریک کیو ایل ڈی 4560“ 30 ستمبر 2016 کو ایک پرائیویٹ ٹریٹی کے ذریعے فروخت کردیا گیا تھا۔

روزنامہ جنگ میں بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان کی فریم کی ہوئی تصویر والا ایک باتھ روم شائع کیا گیا تھا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ پُرتعیش باتھ روم بنی گالہ میں ہے۔

تصویر کے مستند ہونے کا نہ ہونے کے بارے میں کسی کی کوئی رائے نہیں دی گئی تاہم یو ٹیوب پر 2018 کی ایک وڈیو میں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے ایسے ہی مناظر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کاغذات نامزدگی: اسلام آباد میں عمران خان کی کئی جائیدادیں سامنے آگئیں

پی ٹی آئی کا عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکالنے پرغور

پی ٹی آئی کا عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکالنے پرغور وڈیو میں دکھائی گئی تصاویر کے حوالے ابہام برقرار ہے کیونکہ ایک تصویر میں ٹیبل لیمپ دکھایا گیا ہے اور دوسری تصویر میں ٹیبل لیمپ کے ساتھ ریحام خان کی فریم کی ہوئی تصویر دکھائی گئی ہے۔

برلس فیشن نامی چینل کی جاری کردی وڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے اندرونی حصے دکھائے گئے ہیں تاہم اس دعوے کی تصدیق کے لیے ذرائع کا کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

Bani Gala

FOUNDER PTI

PICTURES OF INTERIOR

LUXURY BATHROOM