چمکدار جلد کے لیے بہترین ٹانک آپ کے گھر میں موجود ہے
پانی کے بغیر زندگی کا تصورہی ناممکن ہے لیکن صرف پیاس بجھانے کی غرض سے ضرورتاً پانی پینے والے یاد رکھیں کہ آپ کے جسم کو اچھی کارکردگی کے لیے اس کی ایک مطلوبہ مقدار کی لازمی ضرورت ہوتی ہے۔
پانی اور اچھی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کے لیے بھی مددگارہے اور نظام ہضم کو بھی بہتر بناتا ہے۔
خواتین خصوصی طور پر یاد رکھیں کہ چمکدار جلد کے لیے پانی سے بہتر کوئی ٹانک نہیں ہے۔
ویسے تو جلد کو نقصان پہنچانے میں بیرونی عوامل کا زیادہ عمل دخل ہے جن میں آلودگی ، مضرصحت ادویات کا استعمال، تناؤ، جسمانی تھکاوٹ ، تمباکو نوشی ، غیرمتوازن غذا اور غیر معیاری غلط کاسمیٹکس کااستعمال سمیت دیگر شامل ہیں۔
لیکن مناسب مقدار میں پانی کا استعمال جلد کو ان تمام نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے، یہ آپ کی جلد کو خشک ہونے سے بچاتے ہوئے اسے نرم وملائم اور تروتازہ رکھتا ہے ، اس طرح سے جلد جھریوں سے بھی محفوظم رہتی ہے۔
پانی کا اچھا استعمال جلد پر چکنائی کی اضافی مقدار کو کنٹرول کرتاہے،اسے ہائیڈریٹ (نم) اور شگفتگہ رکھتا ہے۔اس لیے بہتر ہے کہ موسم سے قطع نظر روزانہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے کیونکہ عموماً سردیوں میں ٌپیاس محسوس نہیں ہوتی۔
کھیرا صحت کے ساتھ جلد کیلئے بھی حیرت انگیز فوائد سے بھرپور
اس لیے اچھی جلد چاہیئے تو وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں خصوصا موسم گرما میں اس کا زیادہ سے زیادہ استعما ل ہمیں کئی اندرونی اور بیرونی پیچیدگیوں سے بھی پیشگی بچا لیتا ہے۔
Comments are closed on this story.