Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے، حیدرآباد کے انتخابات کا نتیجہ سامنے آگیا، خالد مقبول

حیدرآباد میں پتنگ کے سوا ہر نشان کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان
شائع 03 فروری 2024 12:58am
فوٹو ۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے، پکا قلعہ کا گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا ہے، اب یہ شہر بدمعاشی برداشت نہیں کرے گا۔

حیدر آباد میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد جیسا جلسہ ابھی تک الیکشن مہم میں کہیں نہیں ہوا ہے۔ وہ خواب جو ہم دیکھ رہے تھے اس کی تعبیر حیدرآباد دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کو نہ پہلے کوئی فتح کر سکا اور نہ اب کوئی کرپائے گا۔ اس شہر نے آج قوم کی عزت رکھ لی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد میں پتنگ کے سوا ہر نشان کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔ آج حیدرآباد کے انتخابات کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024