Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے

انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 05:42pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے۔ حلقوں میں الیکشن روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 266، این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔

چاروں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ چاروں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024