Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوز رومز کیلئے معلومات اور حقائق کی بہتر جانچ میں مدد کیلئے ڈیجیٹل ٹول لانچ

'فیکٹر' کے نام سے ڈیجیٹل ٹول، میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی نے لانچ کیا
شائع 02 فروری 2024 07:44pm
فوٹو ۔۔ میٹا اسٹاک
فوٹو ۔۔ میٹا اسٹاک

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی جانب سے نیوز رومز کے لیے “فیکٹر: کے نام سے ایک ایسا ڈیجیٹل ٹول لانچ کر دیا گیا ہے جو کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں ان کا مددگار ثابت ہو گا۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی ، پاکستان میں میڈیا، انفارمیشن لٹریسی، ڈیجیٹل رائٹس ، اور صحافیوں کی ٹریننگز کے حوالے سے کام کرنے والی ایک سرکردہ میڈیا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ہے اور اب آرگنائزیشن نے ’فیکٹر‘ کے نام سے ایک ایسا ڈیجیٹل ٹول لانچ کیا ہے جو نیوز رومز کے لیے معلومات اور حقائق کی بہتر جانچ کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

فیکٹر نیوز رومز تک درست معلومات پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف ذرائع سے معلومات کو جمع اور تصدیق کرتا ہے۔

اس ٹول کو چلانے اور نیوز رومز تک حقائق پر مبنی معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی ٹیم مصروف عمل ہے۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ڈائریکٹر اور بانی اسد بیگ نے فیکٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، فیکٹر کو ڈس انفارمیشن کے خلاف نیوز رومز کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ غلط معلومات کے اس دور میں، ہمارا بنیادی چیلنج فیکٹ چیکنگ آپریشنز اور نیوز رومز دونوں کی پائیداری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت دس سے زیادہ بڑے نیوزرومز فیکٹر کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمارا مقصد ان نیوز رومز کے ساتھ کام کر کے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلومات کے غلط پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اور نیوز رومز کے درمیان پائیدار تعاون کو فروغ دینے کے لیے، فیکٹر ایک ٹول اور پلیٹ فارم دونوں کے طور پر کام کرے گا، فیکٹر نیوز رومز کے لیے حقائق کی جانچ کے عمل کو آسان اور بہتر بناتا ہے۔

اسد بیگ کے مطابق، فیکٹر تصدیق شدہ، معتبر معلومات کی اشاعت کے ذریعے ویب ٹریفک اور ڈیجیٹل ریونیو کو بڑھانے کے لیے نیوز رومز کو فعال کرنے کے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے طویل مدتی ہدف کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ ہم اس سے پہلے بھی نیوز آرگنائزیشنز کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اسی طرح کی شراکت داری کر چکے ہیں اور فیکٹر کے ذریعے اس شراکت داری میں توسیع کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیکٹر خصوصی طور پر نیوز رومز کو درست معلومات پر مبنی مواد فراہم کرتا ہے۔ اور اس کی یہی خصوصیت اسے منفرد بناتی ہے۔ یہ ٹول اس وقت پاکستان کے دس سے زائد قومی اور علاقائی نیوز رومز میں لگایا جا چکا ہے۔

اسد بیگ کے مطابق تکنیکی سطح پر فیکٹر میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی نگران ٹیم اور معتبر نیوز آرگنازیشنز کی مدد سے جمع کی ہوئی معلومات کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کی جانچ کے لیے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی تیار کردہ ٹیکنیکل ٹول کٹ ٹرینڈز مانیٹر اور ڈیجیٹل تحقیقات کے لیے تیار کردہ طریقہ کار کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ شدہ مواد کی مشتبہ معلومات، غلط معلومات (ایم ایم ایف ڈی نے جس کی جانچ کی ہے)، گمراہ کن معلومات (ایم ایم ایف ڈی نے جس کی جانچ کی ہے)، اور تصدیق شدہ معلومات کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فیکٹر نیوز رومز کو ایسی درست معلومات جو مختلف نیوز اور فیکٹ چیکنگ آرگنازیشنز نے شائع کی ہوئی ہیں ، کے ساتھ بھی جوڑتا ہے جسے نیوز رومز اپنے کام میں استعمال کر سکیں گے

social media

PEMRA

media coverage