Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران میں قتل 7 پاکستانی مزدور آبائی علاقوں میں سپرد خاک

27 جنوری کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے 9 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے تھے
شائع 02 فروری 2024 06:38pm
فوٹو ۔۔۔ آج نیوز
فوٹو ۔۔۔ آج نیوز

ایران میں گزشتہ دنوں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 مزدوروں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ایران میں 27 جنوری کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے 9 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے تھے

گزشتہ رات مزدوروں کی میتیں ملتان سے انکے آبائی علاقوں میں پہچنی تھیں۔

شہید ہونے والے 4 مزدوروں کی اجتماعی نمازجنازہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں سرکاری افسران، سیاستدانوں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

جاں بحق ہونے والے پانچویں مزدور کی نمازجنازہ خیرپور سادات کے علاقے مٹھن والی میں ادا کی گئی، نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مزدوروں کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں کردی گئی۔

اس کے علاوہ دو افراد کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

سیاسی سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

مقتولین زبیر اور ابوبکر ماموں اور بھانجا تھے، ان کو آبائی گاؤں 53 ایم گیلے وال کےمقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں رقت انگیز مناظر دیکھے گئے اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

والدین جواں سال بیٹوں کی موت پر غم سے نڈھال ہیں۔

terrorist attacks

Iran Pakistan

Pakistan Attack Iran