Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائبرکرائم انکوائری : ایف آئی اے نے علیمہ خان کو طلب کرلیا

بانی پی ٹی آئی کی بہن کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا
اپ ڈیٹ 03 فروری 2024 08:02am

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے کا سائبرکرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا۔

نوٹس کے مطابق علیمہ خان ہفتہ 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم، دھمکیاں دینے، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

pti

FIA

Aleema Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail