Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور: رشوت نہ دینے پر پولیس کا غریب شہری پر تشدد

آ ج نیوز کو شہری پر تشدد کی ویڈیو موصول ہوگئی
شائع 02 فروری 2024 03:49pm

بہاولپور کے تھانہ دیراوڑ میں ٹریکٹر ٹرالی کے مزدور پر پولیس نے تشدد کیا ہے۔

غریب شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاکستا ہے کہ پولیس اہلکار ٹریکٹر ٹرالی روک کر مبینہ طور پررشوت طلب کر رہے ہیں۔

رشوت نہ ملنےپرتھانہ دیراوڑکے پولیس اہلکار کو آپے سے باہر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فاروق نامی ڈرائیور پر تھپڑوں اور ُمکوں کی بارش کردی۔

bahawalpur

Police Torture