Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی میں 6 مقامات، دہلی میں اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دونوں شہروں میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے باوجود دھماکا خیز مواد نہیں ملا
شائع 02 فروری 2024 03:22pm

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں جمعہ کو پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ نامعلوم شخص نے فون کرکے بتایا کہ اُسے کسی نے بتایا ہے کہ شہر میں 6 مقامات پر بم نصب کیے گئے ہیں۔

اس پیغام کے ملتے ہی ممبئی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ غیر معمولی سرچ آپریشن کے بعد بھی کہیں بھی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

جمعہ کو نئی دہلی کے علاقے آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول کو بھی بم کی اطلاع ملی تھی۔ اسکول کی انتظامیہ نے اسکول کی عمارت خالی کرواکے کئی گھنٹوں تک تلاشی لی تاہم دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

کچھ دن قبل بھی ممبئی کے آٹھ سرکاری اداروں کو ای میلز کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم بعد یہ دھمکی محض مذاق ثابت ہوئی۔

24 جنوری کو دربھنگا (بہار) سے نئی دہلی آنے والی فلائٹ میں بم کی اطلاع پر نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

New Delhi

mumbai

Bomb Threat

HOAX