Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھ حملہ: گزشتہ 3 روز میں 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، آئی ایس پی آر

مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری
شائع 02 فروری 2024 03:09pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کیے تھے جنہیں جوانوں نے بہادری سے پسپا کیا۔

یہ حملے 29 اور30 جنوری کی رات کیے گئے، دہشتگردوں کوبعد میں سرچ آپریشن میں جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ تین روز میں 24دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ ، عطاءاللہ، عبدالودود،ذیشان اوران کےماسٹرمائنڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مچھ حملہ: ’لاپتہ افراد کی تازہ فہرست‘

مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے 3 منظم حملے ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج دیگرسیکورٹی اداروں کےساتھ امن،استحکام کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ISPR

بلوچستان

Mach Attack