Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا کی طرف سے دنیا بھر کے ڈیجیٹل ورکرز کے لیے بڑی خوش خبری

مقامی آجر کی تلاش تک اضافی دستویزات رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی
شائع 02 فروری 2024 02:56pm

کینیڈا نے فری لانس ڈجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

دی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی وزٹ ویزا پر کینیڈا آکر فری لانسر کی حیثیت سے کام کریں گے وہ ملازمت ملنے پر ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

ڈجیٹل نومیڈ ورکرز کو کینیڈا میں داخل ہوکر 6 ماہ تک فری لانسر کی حیثیت سے یا پھر کسی بین الاقوامی آجر کے لیے کام کرنے کی صرف وزٹ ویزا درکار ہوگا۔

کینیڈا میں داخل ہونے والے ڈجیٹل ورکرز کے لیے اضافی دستاویزات کا حامل ہونے کی شرط بھی کتم کردی گئی ہے۔

ڈجیٹل ورکرز کے اہلِ خانہ اور دیگر رشتہ داروں کو کینیڈا آنے اور آباد ہونے کے لیے باضابطہ ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کا اسٹیٹس لینا پڑے گا۔

DIGITAL NOMADS

CANADIAN VISA

WORK PERMIT

SPECIAL VISA PROGRAM

FREELANCER