Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

شالیمار پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا
شائع 02 فروری 2024 01:55pm

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

طالبہ سے زیادتی کا اجتماعی واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون ٹو کے ایک فلیٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

طالبہ کی جانب سے مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساتھی طالب علم ظہیر اور اس کے دوست دانیال نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

طالبہ کے مطابق ملزمان نے ویڈیو بنائی اور شور مچانے پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اسلام آباد

Rape

shalimar police