Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے چل بسیں

بھارتی ٹیم کیلئے 'متنازع وعدہ' کرنے والی اداکارہ میں چند روز قبل ہی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 01:39pm

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہارگئیں۔

فلم ’نشا‘ میں اور ’لاک اپ‘ میں کام کرنے کے بعد مقبولیت حاصل کرنے والی 32 سالہ پونم پانڈےسروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں۔

فیشل اکاؤنٹ سے انسٹاگرام پوسٹ پر مبنی ابتدائی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال آج صبح ہوا۔

ان کی ٹیم نے آفیشل پوسٹ میں لکھا کہ ۔ ’آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔ ہم نے اپنی پیاری پونم کو کھو دیا ہے۔‘

انتقال کی خبر پر مداحوں کی جانب سے شکوک وشبہات کا بھی اظہارکیا جنہوں نے اس اعلان کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا تاہم دیگر نے کہا کہ انہوں نے اکاؤنٹ کی معلومات شیئر کر رکھی تھیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ کی ٹیم نے انہیں بتایا ہے کہ، ’ پونم میں چند روز قبل ہی کینسرکی تشخیص ہوئی تھی اور یہ آخری درجے کا تھا۔

اوہ اتر پردیش میں اپنے آبائی شہر میں تھیں اور آخری رسومات وہیں ادا کی جائیں گی۔

پونم پانڈے نے مختلف پروجیکٹس میں اپنے کردار کے ذریعے مقبولیت حاصل کی،کنگنا رناوت کی میزبانی میں ’لاک اپ‘ کا پہلا سیزن نہ جیتنے کے باوجود وہ اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہیں، سیزن کے فاتح اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی تھے۔

پونم کو ابتدا میں ایکس پر اپنی متنازع پوسٹس کی وجہ سے بھی مقبولیت حاصل ہوئی،انہوں نے 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کپڑے اتارنے کا وعدہ کیا تھا۔

”نشا“ (2013) اور ”دی جرنی آف کرما“ (2018) کے علاوہ وہ 2011 میں رئیلٹی شو ”فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی“ کا حصہ بھی رہیں۔

Cancer

BOLLYWOOD STAR

poonam pandey