Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائے کے نقصانات گنوانے والے فوائد بھی جان لیں

وزن کم کرنے کے خواہشمند بھی چائے ضرور پئیں
شائع 02 فروری 2024 10:45am
تصویر: وکی پیڈیا
تصویر: وکی پیڈیا

چائے ایک ایسا ’ٹانک‘ ہے جو ساری تھکن دور کر کے آپ کے جسم کی بیٹری کو پھر سے ری چارج کردیتا ہے۔ لیکن ان تمام خصوصیات کے باوجود روزانہ وقت بے وقت چائے کی عادت کو کیوں فائدہ مند نہیں سمجھا جاتا؟

چائےکے نقصانات تو ہم اپنے بچپن سے نانی ، دادی سے سنتے چلے آئے ہیں کہ زیادہ چائے مت پیو رنگ کالاہوجائے گا ، معدے میں تیزابیت بڑھ جائے گی، نیند اڑ جائے گی وغیرہ وغیرہ ۔مگر یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ چائے اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتی ہے۔

حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دن میں ایک سے زیادہ کپ چائے پینے والے افراد میں چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

حیرت انگیز تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے آپ کے ارتکاز کو بڑھاتے ہوئے کسی حد تک بلڈ شو گر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ اگر آپ کسی ذائقہ دار، لو کیلوریزہاٹ ڈرنک جس میں کافی کے مقابلے میں کم کیفین ہو، کی تلا ش میں ہیں تو چائے بہترین آپشن ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو اپنا وزن کم کرناہو توبھی آپ دن میں ایک یا ایک سے زیادہ کپ چائے پی سکتے ہیں ۔یہ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں بھی مددگار ہے ۔

چائے کی مختلف اقسام ہماری قوت مدافعت مضبوط بناتی ہیں جیسے کہ ہربل ٹی صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ نیچرل ریمیڈیز کے طور پر صدیو ں سے استعمال ہو رہی ہے ۔ہربل ٹی جیسے کہ پیپر منٹ لیموں یا ادرک والی چائے ، نظام ہاضمہ اورسوزش کے مسائل میں بھی سکون پہنچاتی ہے۔

ایک کپ سے زیادہ چائے پینے والوں کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی

چائے کی ایک قسم بلیک ٹی پر کی جانے والی تازہ ریسرچ کے مطابق یہ چائے اپنے اندراینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی کینسر اثرات رکھنے کی وجہ سے کافی مفید ہے،جو ہماری مجموعی صحت کوتقویت دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے پینے والے افراد میں دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک،،اسٹروک ،کینسر اور ذیا بیطس سے موت کےخطرات کم ہو جاتے ہیں۔

بہتر ہے کہ دن میں ایک سے دو کپ چائے ضرور پی جائے۔

بلیک ٹی کا ایک فائدہ اور بھی ہے، پینے کے علاوہ اسے ابال کر ٹھنڈا کر کے ہلکے کٹ ، زخم پر لگانے سے سے درد میں کافی آرام آجاتا ہے۔ اسکے علاوہ جلد کی سوزش کو کم کر نے میں بھی مدد گار ہے۔

چائے پینے کا بہترین وقت صبح ناشتے یا لنچ کے ایک گھنٹہ بعد یا شام کو اسنیکس کے ساتھ پینا ہے۔

lifestyle

Tea

BENEFITS OF TEA

HERBAL TEA