Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین مارچ کو ریٹائرڈ ہونے والے 49 اراکین سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز شامل

فہرست میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی شامل ہے
شائع 02 فروری 2024 09:40am

رواں سال 3 مارچ کو 49 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے، ان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ڈپٹی چیئرمین مرزا خان آفریدی، اسحاق ڈار،رضا ربانی اورمشاہد حسین سید کا نام بھی شامل ہے۔

آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہونے والے یہ سینیٹرز 2018 میں منتخب ہوئے تھے، ریٹائرڈ ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی ہے۔

مارچ میں پی پی کے 12، مسلم لیگ ن کے11،پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی اور اےاین پی کے 2،2 سینیٹرزریٹائر ہوں گے۔

اس کے علاوہ ریٹائرہونے والوں میں ایم کیو ایم،پی ایم اے پی ،جماعت اسلامی اورمسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹر شامل ہوگا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب سے 10،10 اورسندھ سے 13 سینیٹر، بلوچستان سے 10،اسلام آباد سے 2 اور ضم اضلاع سے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔

sadiq sinjrani

senate

Senators

pti senator

PP SENATORS