Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میان بیوی کا جھگڑا ختم کرانے کیلئے آنیوالا شوہر کو قتل کرکے چلا گیا

جوڑے کا شور سن کر کرائے دار نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تھی
شائع 02 فروری 2024 09:15am

پرائے جھگڑے میں دخل دینا کبھی کبھی بہت مہنگا بھی پڑ جاتا ہے۔ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

تامل ناڈو کے علاقے پولاچی میں میاں بیوی کا جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کرنے والے شخص کے لیے کچھ ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی کہ اس کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوگیا۔

یہ واقعہ بدھ کو رونما ہوا جب 59 سالہ رادھا کرشنن کا اپنی بیوی 48 سالہ سرسوتی سے جھگڑا ہوا۔ یہ جھگڑا زمین کی فروخت سے متعلق تھا۔

جب جھگڑا زیادہ بڑھا تو 36 سالہ سِوا کمار نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔ سِوا کمار نے رادھا کرشنن کی زمین کرائے پر لے رکھی ہے اور وہاں پولٹری فارم چلاتا ہے۔

رادھا کرشنن نے مبینہ طور پر درانتی سے سِوا کمار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُس کے ہاتھ پر زخم آیا۔ سِوا کمار نے درانتی چھین پر اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سِوا کمار کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں بیوی سے جھگڑے پر کلاشنکوف لوڈ کرنے والا شوہر گرفتار، ویڈیو وائرل

بلوں کی ادائیگی پر جھگڑا، چھوٹے بھائی نے بڑے کو گولی مار کر خود کشی کرلی

Tamil Nadu

DOMESTIC INFIGHT

SICKLE

HUSBAND GETS KILLED