Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات کی ’خاص مہم‘، ایم کیو ایم نے جہاز بُک کروالیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کردیا۔
شائع 02 فروری 2024 09:09am

ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں ’خاص‘ طریقہ اختیار کرلیا، پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان کی پہچان کرانےاور الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگز کا جہاز کرائے پر بک کروالیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں چھوٹا جہاز استعمال کیا جائے گا

فضائی انتخابی مہم کے لیے جہاز کی بکنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور چار فروری کے لیے بک کرایا یے، اس حوالے سے اسکائی ونگز نے ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کو بھی تحریری خط لکھ دیا گیا۔

اس جہاز کی بکنگ کے اخراجات ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی و قومی اسمبلی سجاد حسین شاہ نے اٹھائے ہیں جو نواب شاہ این اے 207, پی ایس 37 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سید سجاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسکائی ونگز کا جہاز الیکشن مہم میں انتخابی نشان اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جائےگا۔

دوسری جانب ترجمان اسکائی ونگز نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم اکیو ایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نوابشاہ ائر ہورٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 3 اور 4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ائر پورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعال کیا جائے گا۔

MQM

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

ARIAL CAMPAIGN