Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

گزشتہ روز بشریٰ بی بی، عمران خان اور خاور مانیکا کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی
شائع 02 فروری 2024 09:00am

عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف دورابن عدت نکاح کیس کی سماعت آج پھر گی۔

گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کی سماعت مساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ملتوی کردی گئی تھی۔

کغیرشرعی نکاح کیس میں 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھےجبکہ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل بھی دوران جرح خاورمانیکا سے لڑپڑے اور اپنی موکلہ کے سابق شوہر کو مکا مارنے کی کوشش کی۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان نےعدالت سے استدعا کی کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کے لیے تیار ہیں، خاورمانیکا بھی حلف لے۔ میں نے بشریٰ بی بی کونکاح کےدن دیکھا۔ اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ ’جھوٹ بول رہے ہو، میرا گھر برابد کردیا۔‘

جج قدرت اللہ کا کہنا تھا کہ خاورمانیکا سےحلف لینے کے بعد جرح کاحق ختم ہوجائے گتا۔

بشریٰ بی بی کاکہنا تھا کہ میرے بیان کے بغیرعدالت فیصلہ نہیں کر سکتی۔

imran khan

bushra bibi

Nikah Case

khawar manika

Iddat Nikah Case