Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں صبح سویرے ابر رحمت، موسم خوشگوار ہوگیا

مختلف علاقوں میں بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 10:30am

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

صدر، اولڈ سٹی ایریا ، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیر علاقوں میں بارش ہوئی۔

محمود آباد، ڈیفنس، پی سی ایچ ایس، اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال؛، گلستان جوہر میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات آج دن بھر سندھ میں مزید بارش کی پیشگی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد رہے گا اور جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔

سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت بارش سے سردی کی شدت میں ہلکا سا اضافہ ہو گیا تھا۔

karachi weather

Rain

Karachi Rain

Winter Season