Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 01 فروری 2024 10:26pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپورتعاون کا اظہارکیا۔

مزید پڑھیں

سوڈان میں پاکستانی امن دستے کے قافلے پر حملہ، سپاہی شہید، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

ڈی آئی خان حملے میں ہلاک دہشتگردوں کی ڈی این اے رپورٹ موصول

ISPR

security forces

Dera Ismail Khan

DI Khan

security forces operation

Terrorists killed